بی جے پی نے دہلی کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے: آپ

0
0

کہاپوری دہلی میں کوئی بھی جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے کے قابل نہیں ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر گوپال رائے نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے دہلی کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے، جو انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔
مسٹررائے نے آج یہاں صحافیوں سے کہا ’’پوری دہلی میں کوئی بھی جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے کے قابل نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بار بار پارٹی دفتر کو سیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ دفتر سیل کیا گیا ہو۔ یہاں دفتر پرامن طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پولیس کیوں بار بار رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔‘‘
مسٹر رائے نے کہا "مسٹر اروند کیجریوال کی گرفتاری پر دہلی کے لوگوں کے غصے کا مرکزی حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ بی جے پی کے لیڈر پولیس کی رکاوٹوں کے پیچھے چھپ نہیں سکتے۔ عوام آمریت کی توسیع کے خلاف لڑیں گے اور ہم بھی لڑیں گے۔
مسٹر کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے آپ کے کئی کارکنوں کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پارٹی کارکن وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے نکلے تھے۔دو ویڈیوز جاری کرتے ہوئے آپ نے ‘X’ پر کہا "مودی کی آمریت کا اصل چہرہ۔ بی جے پی کو احتجاج کے لیے پوری چھوٹ ، آپ کے احتجاج کرنے پر سیدھی جیل۔ آمر چاہے کتنی ہی طاقت استعمال کرے، ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔‘‘
مسٹر رائے نے کہا ”دہلی کے لوگ اپنے وزیر اعلیٰ کی غیر اخلاقی گرفتاری کے خلاف اپنے ہی وزیر اعظم سے سوالات کرنے جا رہے تھے۔ لیکن مودی جی کی پولیس نے ہزاروں پولیس فورس تعینات کر دی ہے اور آپ کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ہم مودی جی سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے مسٹر کیجریوال کو ایسے ہی ایک شرتھ چندر ریڈی کی گواہی پر کیوں گرفتار کیا جبکہ انہوں نے بی جے پی کو 60 کروڑ روپے کی رشوت دی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا