بی جے پی جموں کشمیر میڈیا انچارج رجنی سیٹھی کا گاندربل دورہ

0
0

ٹاؤن ہال گاندربل میںمقامی میڈیا نمائندوں سے کی ملاقات
مختار احمد
گاندربل؍؍بی جے پی جموں کشمیر کی میڈیا انچارج رجنی سیٹھی نے سنیچر کو ٹاؤن ہال گاندربل میں ضلع سے وابستہ صحافیوں سے ایک تعروفی مٹینگ کی جس میں رجنی سیٹھی کے ہمراہ نور زمان اور عامر حبیب بھی تھے۔ میٹنگ کی صدارت جنرل سکریٹری منظور احمد بھٹ نے کی جن کے ساتھ بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈران جیسے روحینہ شہزاد، علی اصغر رضوی، بشیر احمد گنائی، شبیر احمد میر، محمد حفیظ، محمد رمضان، جاوید احمد گانچو، سجاد احمد، شاداب، عامر اور دیگر میڈیا انچارجز اور شریک تھے۔
سیٹھی نے جمہوریت کے چوتھے ستون کے طور پر میڈیا کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا، "میڈیا حکومت اور عوام کو آگاہ کرنے، اور جوابدہ بنانے کے ذریعے جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔” مقامی صحافی برادری نے ریاستی ترجمان کا اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔اس تقریب نے میڈیا کے ساتھ شفاف اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بی جے پی کے عزم پر زور دیا، عوامی گفتگو اور جمہوری عمل کی تشکیل میں اس کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ اس موقعے پر صحافیوں نے لوگوں کو درپیش کئی مشکلات و مسائیل رجنی سیٹھی کی نوٹس میں لانے کے علاوہ صحافیوں کو درپیش چلینجوں سے بھی آگاہ کیا جس پر میڈیا انچارج نے مثبت رعد عمل ظاہر کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا