معاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہپولیس نے ضلع سانبہ کے پی ایس گھگوال کے دائرہ اختیار میں ایک بین ریاستی کھیر لکڑی کے اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 78/2024 پولیس اسٹیشن گھگوال میں درج کیا گیا۔یاد رہے پی ایس گھگوال کی ایک پولیس ٹیم نے ایس ایچ او پی ایس گھگوال کی سربراہی میں تکنیکی اور جسمانی نگرانی کا استعمال کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتارکرلیاجو گھگوال اور اس کے ملحقہ علاقوں سے کھیر کے درخت کاٹتا تھا، اپنی گاڑی میں لاد کر پنجاب کو فروخت کرتا تھا۔دریں اثناءکیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔