جموں و کشمیر میں چھتوں پر شمسی تنصیبات کو فروغ دینے میں پیش رفت، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے نفاذ کو تیز کرنے کے ایک اہم اقدام کے تحت، جے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر وکاس کنڈل، منسٹری برائے نئی اور قابل تجدید توانائی سائنس دان-بی، منیش سنگھ بشت اورآر ای سی لمیٹڈ کے افسران نے پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے سلسلے میں پورٹل پر رجسٹرڈ وینڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔واضح رہے اس میٹنگ کا مقصد جموں و کشمیر میں چھتوں پر شمسی تنصیبات کو فروغ دینے میں پیش رفت، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پردکانداروں کو حال ہی میں منظور شدہ اضافی ریاستی سبسڈی اور اسکیم کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے تنصیب کے عمل کو تیز کرنے کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔
وہیںایم ڈی، جے پی ڈی سی ایل نے اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر ایم این آر ای کے نمائندوں نے قابل تجدید توانائی کے تئیں حکومت کی وابستگی اور توانائی میں خود کفالت کے حصول میں پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے کردار کو اجاگر کیا۔وہیںدکانداروں کو جے پی ڈی سی ایل،ایم این آر ای اور آر ای سی لمیٹڈسے کسی بھی مسائل کو حل کرنے اور تنصیب کے عمل کو ہموار کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔