بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کا دفاع ‘قابل اعتماد’ نہیں: جنوبی افریقہ

0
0

دی ہیگ، // جنوبی افریقہ کے وفد نے بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے دفاع کو ‘قابل اعتماد’ نہیں مانا۔
جمہوریہ جنوبی افریقہ کی جانب سے آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "غزہ میں نسل کشی” کیس میں حکم امتناعی کی ابتدائی سماعت کل ختم ہوگئی۔
سماعت کے موقع پر جنوبی افریقی فریق کی نمائندگی کرنے والے وکلاء نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اس کے شعوری اقدامات نے اس کے نسل کشی کے ارادے کو ثابت کیا۔
جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے وفد میں سے جنوبی افریقی وزارت برائے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے ڈائریکٹر جنرل زین ڈانگور نے کہا کہ اسرائیلی قانونی ٹیم کا دفاع "ناقابل یقین” ہے۔
جنوبی افریقہ کی وزارت انصاف کے ترجمان کرسپین فیری نے بھی کہا کہ اسرائیلی قانونی ٹیم کے دفاع نے جنوبی افریقہ کی طرف سے پیش کردہ حقائق کی تردید نہیں کی۔
آئی سی جے کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ عدالت عوام کے لیے کھلی نشست کے دوران احتیاطی تدابیر پر اپنا فیصلہ عنقریب سنائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا