بہت سے سماجی کارکن جموں میں AAP میں شامل ہوئے

0
0

شمولیت کابڑھتارجحان بتاتاہے AAP نے زمین پر زبردست رفتارپکڑی ہے: راجیو مہاجن
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر میں بدھ کے روز عام آدمی پارٹی (آپ) میں نئے چہروں کی شمولیت میں مزید تیزی آئی جب جموں میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب کے دوران کئی سرکردہ سماجی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس تقریب کی صدارت عام آدمی پارٹی کے جموں شہری صدر ڈکشٹ گپتا، سنگھدھن منتری سریش بھگت اور نائب صدر راجیو مہاجن نے کی جس میں پارٹی کے دیگر سینئر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر کئی سماجی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں شوبم ابرول، اتل جین، روی کمار، بلرام اور پرینک جین شامل ہیں۔داخل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے راجیو مہاجن نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں سینکڑوں سرکردہ سماجی کارکنان، سول سوسائٹی کے اراکین، پی آر آئی اور سیاسی رہنما عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی نچلی سطح پر زیادہ سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب لوگ عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعمیری طرز حکمرانی کا ماڈل، ترقیاتی ماڈل اور خاص طور پر عام آدمی پارٹی کی طرف سے لاگو کیا گیا صحت، تعلیم کا ماڈل اب پورے ملک کی سیاست کا مرکز ہے اور ہر کوئی اروند کیجریوال کی سربراہی میں عام آدمی پارٹی کو عوامی مسائل کو ختم کرنے کے واحد آپشن کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں بہت سے نئے چہرے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے ممبران نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے کا مقصد انقلاب کا حصہ بننا ہے جو جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کی شکل میں برپا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگ غیر یقینی کی کیفیت میں ہیں بی جے پی نے جمہوریت سے لے کر روزگار تک ہر چیز کو نقصان پہنچایا ہے اور لوگ عام آدمی پارٹی کے ذریعے اس غیر یقینی صورتحال سے باہر آنا چاہتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا