بھنگ کے خلاف جنگ

0
0

گاندربل پولیس نے میونسپل کونسل گاندربل کے ساتھ کئی علاقوں میں بھنگ کی تباہ
مختار احمد
گاندربلگاندربل پولیس نے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے میونسپل کونسل گاندربل کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں پولیس اسٹیشن گاندربل کے حدود میں آنے والے کئی علاقوں میں کھڑی بھنگ کو تباہ کیا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر یہ مہم ہفتہ کو بملورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں خاص طور پر دریائے سندھ کے کناروں پر کھڑی بھنگ کو تباہ کیا اس مہم میں پولیس میونسپل کونسل گاندربل اور سیول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی اس موقعے پر ایس ایچ او گاندربل منظور احمد بھی موجود تھے۔بھنگ تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اور میونسپل حکام نے لوگوں میں منشیات کے حوالے سے آگاہی بھی دی اور لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کھڑی بنھگ کو تباہ کرنے کے لئے گے آئیں تاکہ اس زہر کو ختم کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا