محکمہ صحت عامہ خواب غفلت میں ،عوام مشکلات میں
عمران خان
تھنہ منڈی//تحصیل تھنہ منڈی کے علاقہ بھروٹ کے متعددگاو¿ں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے۔عوام اپرڈھوک وارڈنمبر کاکہنا ہے کہ پچھلے دوماہ سے لگاتاراس محلہ میں پانی کی سپلائی بندہے اس موقع پر محمدبشیر،جمیل حسین ،زاہداقبال، محمدایوب ودیگران نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس علاقہ کو نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر پانی نہیں دیا جارہا اس علاقہ میں پانی کی جو لائنیں بچھائی ہوئی ہیں ان کوآج تک تبدیل نہیں کیا گیا اورنہ ہی اس علاقہ میں کوئی نئی اسکیم لگائی گئی جس سے مقامی لوگوں کوان مشکلات سے نجات ملے ۔اسی سلسلسہ میں محمدبشیرنے کہاکہ کئی بارمحکمہ کےاعلی آفیسران کواس مشکل کے متعلق مطلع کیاگیامگرکسی نے بھی اس طرف توجہ نہ دی جس وجہ سے عوام پانی کی ایک ایک بوندکوترس رہی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ مقامی لائین مین سپروائیزروغیرہ بھی اس طرف توجہ نہیں دے رہے تاکہ عوام کوپانی فراہم کیا جائے عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنرراجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ دیکر محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران کو ہدائت دیں کہ علاقہ میں پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے۔