بھدرواہ کے سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات کا فقدان

0
0

بی ڈی اے کے پاس ان مقامات سے سالانہ لاکھوں روپئے آتے ہیں مگر یہاں بیت الخلاء کی تعمیر نہیں ہوئی
ساجد طفیل
بھدرواہ؍؍ ریاست جموں کشمیر کا وہ مقام ہے جہاں پر قدرت نے اپنی خوبصورتی سے اس علاقہجات کو مالا مال کیا ہے جہاں ضروت تھی اس خوبصورتی کو سنوارے کی اس کی دیکھ بال کرنے کی ان مقامات پر سیاحوں کے لیے پانی کا بندوبست رکھنے کی تیز دھوپ بارش سے بچنے کے کیے شیڈ کی مگر ان سب باتوں کو دوکنار یہاں پر ان مقامات پر معمولی بیت الخلا تک تعمیر نہیں کراے گیے ہیں جو بی ڈے اے محکمہ کی سب سے بڑی ناکامی ہے ۔نمائندے سے بات کرتے ہوے سماجی کارکن محمد ماجد ملک نے بتایا محکمہ کو ان سیاحتی مقامات سے لاکھو ں روپے کا فایدہ ہوتا ہے جو محکم کو ان جگہوں کی رکھرکھاو پر خرچ کرنا چاہیے تھا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بی ڈی اے یہاں بیت الخلاء کی تعمیر کرنے میں ناکام ہوئی ہے جب کہ ان جگہوں سے سالانہ لاکھوں روپے کی آمدن بی ڈی اے کے پاس آتی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا