AOI جموں سے تعلق رکھنے والے آنکولوجی ماہرین نے کیامعاینہ،کہاکینسر سے بچنے کی کلید ابتدائی تشخیص اور روک تھام ہے
ساجد طفیل لون
بھدرواہ؍؍امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ (اے او آئی) نے محکمہ صحت اور طبی تعلیم اور ورلڈ کینسر کیئر کے اشتراک سے آج سب ڈسٹرکٹ اسپتال بھدرواہ میں مفت کینسر اسکریننگ اور عام صحت سے متعلق آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔کینسر اسکریننگ کیمپ میں، AOI جموں سے تعلق رکھنے والے آنکولوجی ماہرین، ڈاکٹر ندیم شوکت (میڈیکل آنکولوجسٹ) اور ڈاکٹر سوربھی کدیار (بریسٹ کینسر سرجری ماہر) کی ایک ٹیم نے تقریباً 450 مریضوں کی اسکریننگ اور معائنہ کیا۔سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بھدرواہ میں صبح سے ہی ہلی ڈوڈہ ضلع کے مختلف حصوں سے مریض جمع ہونے لگے، اس کیمپ کا افتتاح ڈی سی ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا، ’’کیمپ میں اسکریننگ ٹیسٹ کروانے کے علاوہ، کیمپ کا مقصد عوام میں جلد پتہ لگانے کے بارے میں آگاہی اور بیداری پیدا کرنا ہے‘‘۔ کینسر سے بچنے کی کلید ابتدائی تشخیص اور روک تھام ہے۔ اس کیمپ کے ساتھ، ہمارا مقصد لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور باقاعدہ اسکریننگ پر زور دینا ہے۔” بھدرواہ میں اپنی نوعیت کے اس پہلے میگا آنکولوجی اور کینسر اسکریننگ کیمپ میں 450 سے زیادہ مریضوں کی اسکریننگ کی گئی جہاں 4 بسیں اور موبائل میڈیکل وین موجود تھیں۔ AOI کے ڈاکٹر آشوتوش گپتا نے کہا، "ہم کیمپ میں مفت آنکولوجی، گائناکالوجی، اور عمومی مشاورت کے ساتھ میموگرافی، بون ڈینسیٹومیٹری، پیپ سم اور دیگر لیب ٹیسٹ جیسے مفت ٹیسٹ اور خدمات پیش کر رہے ہیں۔” ڈاکٹر آشوتوش نے مزید کہا، "خطے میں کینسر کی دیکھ بھال میں جدید ترین ٹیکنالوجی لانے کی اپنی مسلسل کوششوں میں، AOI کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت نامزد کیا گیا ہے اور AOI جموں میں اس اسکیم کے تحت باقاعدگی سے مفت علاج کر رہا ہے،” ڈاکٹر آشوتوش نے مزید کہا۔