بھجن لال نے مشرا کو جذباتی الوداع کیا

0
0

جے پور، 3 اگست (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے ہفتہ کو یہاں سابق گورنر کلراج مشرا کو جذباتی الوداع کیا۔
مسٹر شرما نے ہوائی اڈے پر مسٹر مشرا کو گلدستہ پیش کرکے رخصت کیا۔ انہوں نے مسٹرمشرا کی صحت مند زندگی کی خواہش کی۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری اور ڈاکٹر پریم چند بیروا اور کابینہ کے دیگر اراکین، قائد حزب اختلاف ٹیکارام جولی اور دیگر معززین نے بھی رخصت کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر مشرا نے حال ہی میں راجستھان کے گورنر کے طور پر اپنی پانچ سالہ مدت کار مکمل کی اور 31 جولائی کو ان کی جگہ ہری بھاؤ کشن راؤ باگڑے نے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا