تحصیل کھڑی میں کانگریس صدر کی سرپرستی میں بھارت جوڑو یاترا کی تیاری کے لئے کانگریس کارکنان کی میٹنگ
سجاد کھاندے
کھڑی ؍؍جموں و کشمیر میں بھارت جوڑویاترا کی تیاری کے لیے لگاتار سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور اسی ضمن میں کانگریس صدر وقار رسول وانی کی سربراہی میں کھڑی بلاک کانگریس کمیٹی کے کارکنان کی ایک میٹنگ بلائی گی۔اس موقع پر انکے ہمراہ جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری امتیاز احمد کھانڈے اور بلاک صدر عبدل رشید منہاس کے علاوہ کانگریس کے کئی کارکنان نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پے کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کانگریس کارکنان کے سامنے بھارت جوڑو یاترا کے منشور کو سامنے رکھا اور اس کے علاوہ بھارت جوڑوں یاترا کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پے انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا جو کنیاکماری سے روانہ ہوئی ہے اور کشمیر میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس کا مدعاو مقصد بھارت میں بی جے پی کی طرف سے جو نفرت پھیلائی گئی ہے ۔اس کو ختم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بھارت جوڑو یاترا بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف ایک مہم ہے۔ کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا میں ہماری ایک اور مانگ رہے گی اور وہ مانگ جموں وکشمیر کی ریاست بحالی کی مانگ اور اس کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں جلد از جلد چنائوکروانے کی مانگ ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پورے ہندوستان میں بھارت جوڑو یاترا میں لوگوں کے زبردست ساتھ دیکھنے کو ملا اور جموں کشمیر میں بھی اس یاترا میں 90 الگ الگ تنظیمیں جڑنے جا رہی ہیں۔انہوں کہاں کہ جس طرح سے بھارت جوڑوں یاترا میں لوگوں کا ساتھ دیکھنے کو ملا ہیں اس سے 2024 میں آنے والے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی جیت کی تصویر صاف دکھائی دے رہی ہیں جس سے ملک میں دوبارہ امن اور بھائی چارہ قائم ہوگا اور بے روزگاری ختم ہوگی۔