بڈھاامرناتھ یاترا کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی منڈی میں اہم میٹنگ

0
0

منڈی کے لوگ امن اور بھائی چارہ کی مثال لیکن یاتریوں کو آزاد ماحول فراہم کیاجائے:مقامی لوگ
ریاض ملک
منڈی؍؍بڈھاامرناتھ یاترہ 2023کے حوالے سے میٹنگوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تاکہ یاترہ کو بحسن خوبی انجام دیاجاسکے۔ اس حوالے سے تحصیل منڈی کے بڈھاامرناتھ مندر کے احاطہ میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیاگیا۔جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کررہے تھے۔ یاترہ کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جو تحصیل منڈی میں یاترہ کو درپیش تمام تر مسائیل اور انتظامات کی نگرانی کریگی۔ میٹنگ میں اڈیشنل ترقیاتی کمشنر پونچھ ،و ضلع کے تمام اعلی افیسران بھی شریک رہے۔ میٹنگ میں منڈی تحصیل کے سماجی وسیاسی اشخاص کی کافی تعداد نے شمولیت کی۔ اس دوران بڈھاامرناتھ مندر کمیٹی کے چئیرمین ایڈوکیٹ گلشن کمار ،روی کمار صدر مندر کمیٹی ،جگدیش سیٹھی ،ٹھاکر رگبیر سنگھ ، نے یہاں بڈھاامرناتھ یاترہ کے انتظامات اور چھڑی یاترہ کے حوالے سے تمام تر انتظامات کے حوالے سے بتاگیا۔ جس پر ضلع ترقیاتی کمشنر ہونچھ نے تمام تر محکمہ جات کے آفیسران کو تندہی سے ہر ممکن انتظامات کرنے کی ھدایات جاری کی۔ منڈی تحصیل کے متعدد سیاسی وسماجی کارکنان نے یاترہ کو ازادانہ طور پر بڈھاامرمندر تک آنے کی مانگ کی کیوںکہ یاترا کو گاڑیوں میں ’پیک ‘کرکے لایاجاتاہے اور یہاں سے ’پیک ‘کرکے واپس بھیج دیاجاتاہے۔ جس سے یہاں کی امن اور بھائی چارہ کی ساخت کو نقصان پہنچتاہے۔ کھلے ماحول میں یاتری آئیںیہاں لوگوں سے ملیں جلیں تاکہ ہندوستان بھر میں یہاں کی امن اور بھائی چارے کا پیغام جائے اورمقامی کاروبارمیں بھی اضافہ ہو۔انتظامیہ سے تمام تر انتظامات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پوری طرح یاترہ کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تمام لوگوں کا شکریہ اداکیااور امید ظاہر کی کہ سابقہ روایت کے مطابق یہاں امن بھائی چارہ مہمان نوازی کو دہرایاجائیگا۔ مزید تمام تر انتظامات کو پوری طرح پوراکرنے کی یقین دہانی کروائی۔منڈی سڑک پر چند ہفتوں میں بلیک ٹاپ کرنے اور دس کروڑ کی لاگت سے تیار کیاگیاپل بھی یاترا سے پہلے مکمل طور پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیاجائیگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا