بچی کاقتل کوئی عام قتل نہیں بلکہ ایک گہری سازش

0
0
  • منافرت پھیلانے والوں سے خبرداررہنے کی ضرورت :ایم آرقریشی
    ایم آرقریشی:۔
    سینئرایڈوکیٹ وسابق رکن ایوانِ بالامحمد رشید قریشی نے اس موقع پربولتے ہوئے کہاکہ رسانہ واقعہ انتہائی شرمناک اورانسانیت کادہلادینے والاہے۔اُنہوںنے کہاکہ 10جنوری کوبچی کااغواہوتاہے اور 17جنوری کولاش برآمدہوتی ہے، تب وہاں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، کوئی ایجی ٹیشن نہیں ہوا، اُس روز بچی کو وہاں دفنانے کیوں نہیں دیا، کیوں بچی کو 8کلومیٹرگائوں سے دور لیجاکردفناناپڑا، اُنہوں نے کہاکہ یہیں سے سازش کاشک ہوتاہے، اور پتہ چلتاہے کہ یہ ایک منصوبہ بندسازش کاحصہ ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کٹھوعہ کی معصوم بچی کاقتل کوئی عام قتل نہیں بلکہ ایک گہری سازش ہے ایک سوچی سمجھی سازش ہے، مسلمانوں کو ہجرت پہ مجبورکرنے کی سازش ہے۔قریشی نے بھاجپاوزرأ کی ریلی میں شرکت کوشرمناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی پشت پناہی سے معلوم ہوتاہے کہ اس میں بڑے چہرے شامل ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ یہ کتناشرمناک ہے کہ منتری کہتے ہیں کیاہوالڑکی مری تویہاں روزلڑکیاں مرتی ہیں،شرمناک۔قریشی نے کہاکہ فرقہ پرستوں کانشانہ روہنگیامسلمان نہیں وہ روہنگیاکے کندھوں پررکھ کرمسلمانوں کونشانہ بناناچاہتے ہیں۔اُنہوں نے بی ایس سلاتھیہ کے کردار کوشرمناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ راجوری پونچھ ڈوڈہ کے لوگ جموں اس لئے آتے ہیں کہ یہاں ہائی کورٹ ہے، یہاں دارالخلافہ ہے، یہاں یونیورسٹیاں ہیں، یہاں اسپتال ہیں، آپ یہی سہولیات راجوری۔پونچھ۔ڈوڈہ۔ کشتواڑ میں دیجئے ہم جموں نہیں آئیں گے، ورنہ جموں پر جتناحق آپ کاہے اتناہی ہماراہے۔اُنہوں نے کہاکہ یہ دیش جتنا ہندوئوں کاہے اتنامسلمانوں کابھی ہے، یہ وطن وزیر جسے ہم بھارت ماتانہیں کہتے لیکن اس پرہم سجدہ کرتے ہیں، اوراسی میں ہم دفن ہوتے ہیں، اور وطن سے محبت ہی دین ہے۔اُنہوں ن بارکونسل آف انڈیاکوہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ کونسل نے دھوکہ کیا، جھوٹی رپورٹ بنائی اور خطاکاروں کی پشت پناہی کی۔قریشی نے سی بی آئی جانچ کی بات کرنے والوں کوخبردارکیاکہ شوپیاں معاملہ ، کنن پوشپورہ معاملہ، 2006کا بدنامہ زمانہ سیکس اسکینڈل سی بی آئی کوسونپا، ان کاکیاہوا؟۔سی بی آئی کاریکارڈ یہاں صفر ہے اوراس کانتیجہ ہمیشہ مجرموں کوبچانے والارہاہے۔اُنہوں نے کہاکہ سی بی آئی کی مانگ عوام کی نہیں ہے اور عوام سانبہ اورکٹھوعہ نہیں بلکہ عوام جموں وکشمیرہے جسے کرائم برانچ کی تحقیقات پرپورااعتمادہے جس نے بہترین ڈھنگ سے تحقیقات کی اور چالان پیش کیا۔اُنہوں نے کہاکہ منافرت پھیلانے والوں سے خبرداررہنے کی ضرورت ہے، اتحاد ،بھائی چارہ اورامن وامان ہی سب سے بڑاہتھیار اورسرمایہ ہیں۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا