بوپنا-شاپووالوو ویانا اے ٹی پی کے دوسرے راؤنڈ میں

0
0

یواین آئی
چنڈی گڑھ؍؍ ہندوستان کے روہن بوپنا اور کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو نے ویانا میں چل رہے 2،296،490 یورو کی انعامی رقم والے ایرسٹے بینک اوپن اے ٹی پی -500 ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد ڈبلز زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔بوپنا-ڈینس کی جوڑی نے آسٹریلیا کے اولیور مراچ اور جرگین میلذر کی جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں مسلسل سیٹوں میں 7-6 (6)، 6-2 سے شکست دی۔ یہ میچ 77 منٹ میں ختم ہوا جس میں ہندوستانی-کینیڈین جوڑی نے تین ایس لگائے اور چار ڈبل فالٹ کئے ۔ اپوزیشن جوڑی نے پانچ ایس لگائے اور تین ڈبل فالٹ کئے ۔ بوپنا-ڈینس کی جوڑی نے دو بریک پوائنٹس بچائے اور آٹھ میں سے تین بار حریف جوڑی کی سروس بریک کی۔ پہلے سرو پر انہوں نے 58 فیصد پوائنٹس لئے ۔ مراچ،میلزر نے آٹھ میں سے پانچ بریک پوائنٹس بچائے اور تین بریک پوائنٹس جیتے جبکہ پہلی سروس پر 76 فیصد پوائنٹس جیتے ۔ پہلے سیٹ میں بوپنا-ڈینس 2-4 سے پچھڑ گئے تھے ۔ ہند -کینیڈین جوڑی نے لیکن واپسی کرتے ہوئے 4-4 اور 6-6 سے ا سکور برابر کیا۔ انہوں نے پھر سیٹ ٹائی بریک جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بوپنا-شاپووالوو نے 2-0 کی برتری بنائی اور 3-2 کے اسکور پر مسلسل تین گیم جیت کرسیٹ اور میچ اپنے نام کر لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا