بم کی دھمکی سے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں

0
56

خوف و ہراس، پولیس نے اسے افواہ قرار دیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍بم کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بدھ کو نوئیڈا اور غازی آباد کے ساتھ ساتھ دہلی کے کئی اسکولوں میں لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن بعد میں پولیس اور حکومت نے اسے افواہ قرار دیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کئی اسکولوں کو بم سے حملے کی دھمکی والی ای میل موصول ہوئی ہے۔ دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا۔ تمام اسکولوں کی چیکنگ کی گئی ہے۔
پولیس افسر نے کہا کہ تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں اور طلباء کو گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈز اور فائر ٹینڈرز بھیج کر سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کوئی دھماکہ خیز مواد یا کوئی اور نقصان دہ چیز نہیں ملی۔نئی دہلی ضلع کے ڈپٹی کمشنر پولیس دیویش کمار مہالا نے کہا کہ ہم نے ضلع کے تمام اسکولوں کی جانچ کی ہے اور کچھ نہیں ملا، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
دہلی پولیس کے ترجمان سمن نلوا نے کہا کہ یہ ای میل خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بھیجی گئی تھی۔ تاہم، انہوں نے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے والے اسکولوں کی صحیح تعداد ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔دوسری طرف دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ سے بات کی اور تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ اسکول کے احاطے کی مکمل تلاشی لی جائے، مجرموں کی شناخت کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی کوتاہی نہ ہو۔
لفٹیننٹ نے والدین پر زور دیا کہ وہ گھبرائیں نہیں اور اسکولوں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔دہلی کے وزیر تعلیم آتشی نے کہا کہ آج کچھ اسکولوں کو بم کی دھمکیاں ملی ہیں۔ اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور دہلی پولیس احاطے کی تلاشی لے رہی ہے۔ ابھی تک کسی اسکول سے کچھ موصول نہیں ہوا ہے۔ ہم پولیس اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا "گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میلز جعلی معلوم ہوتے ہیں۔ دہلی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں پروٹوکول کے مطابق ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا