نئی دہلی// کانگریس صدر ملکارجن کھرڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی جدوجہد کے او بی سی کی فہرست میں آ گئے لیکن برسوں سے اس فہرست میں شامل ہونے کے لیے جدوجہد کر رہے لوگوں کی انہیں فکر نہیں مسٹرکھڑگے نے سوشل میڈیا پوسٹ میں آج کہا، ‘آج کل پورے ملک کو مودی جی سماجی انصاف کا سبق پڑھا رہے ہیں ان کی کاسٹ کو تو او بی سی کا درجہ مل گیا وہ اپنے آپ کو ’سب سے بڑا‘ اوبی سی بھی کہنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’مودی جی کو سڑکوں پر احتجاج کیے بغیر او بی سی کیٹیگری کا درجہ مل گیا، لیکن ملک کے کروڑوں لوگ او بی سی کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے کہا، ’’مہاراشٹر، ہریانہ اور گجرات میں لاکھوں لوگ برسوں سے اپنی ذات کو او بی سی کا درجہ دلانے کے لئے سڑکوں پراترے ہیں۔ اوبی سی میں وشوا گرو تو مودی جی بن گئے! لیکن وہ یہ نہیں بتا رہے ہیں کہ ذات کی مردم شماری کب ہوگی۔ سماجی انصاف کے نفاذ کے لیے ذات پات کی مردم شماری سب سے اہم ہے۔ کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ ہم ذات پات کی مردم شماری ضرور کرائیں گے۔