آل انڈیا جوڈیشل سروس کے قیام کا مطالبہ راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا

0
0

نئی دہلی، // بھارتیہ جنتا پارٹی کے سشیل کمار مودی نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں آل انڈیا جوڈیشل سروس کے قیام کا مطالبہ کیا۔
مسٹر مودی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران ‘اسپیکر کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملات’ کے تحت کہا کہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس اور انڈین پولیس سروس کی طرز پر ہی آل انڈیا جوڈیشل سروس کو تشکیل دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں بھی اس کا التزام کیا گیا ہے۔ اس سے عدالتی خدمات میں یکسانیت آئے گی اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح تک ججوں کی تقرری کے لیے آل انڈیا جوڈیشل سروس تشکیل دی جانی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مودی حکومت کے تیسرے دور میں اس سروس کا قیام عمل میں آجائے گا۔
عام آدمی پارٹی کے وکرم جیت سنگھ ساہنی نے پنجاب میں ہند-پاک سرحد پر ڈرون نگرانی بڑھانے کا معاملہ اٹھایا۔ اس سے پاکستان سے منشیات کی اسمگلنگ روکنے میں مدد ملے گی اور نوجوانوں کو منشیات کی عادتوں سے بچایا جاسکے گا۔ وزارت داخلہ کو ہندوستان پاکستان سرحد پر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسمگلروں کو روکناچاہیے۔
مسٹر ساہنی نے کہا کہ سرحد سے متصل جیلوں میں بند مجرم سیٹلائٹ فون اور دیگر مواصلاتی نظام استعمال کر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کو اسے روکنے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی شانتا کردم نے دہلی-اجودھیا کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین کو غازی آباد میں بھی روکنے کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا