سید نیاز شاہ
- پونچھ؍؍ آج پونچھ انتظامیہ میںمعمولی در بدل پر پونچھ سے ایڈینشنل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ جوکہ ٹرانسفر ہوگئے اُن کی جگہ بشارت حسین KAS جوکہ ایس ڈی ایم پونچھ تھے کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ بنایا گیا جس پر آج یہاں موصوف کو مبارکبادی دی گئی سید وسیم الحسن بخاری، پیر پنجال یوتھ پارلیمنٹ،سید نیاز حسین شاہ ،صحافی لازوال روزنامہ ،سید اعجاز الحق بخاری ،صحافی اذان سحر نے موصوف کو مبارکبادی دی اور کہا کہ موصوف نے سُرنکوٹ میں بہت سارے کام کئے ہیں مشرکہ بیان میں کہا کہ حکومت کا موصوف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ بنانا قابل مبارکباد ہے واضح رہے بشارت حسین سابق ایس ڈی ایم سُرنکوٹ کو انتظامیہ میں در بدل پر ایڈیشنل ڈی سی پونچھ بنایا گیا جس پر علماء سول سوسائٹی ،میڈیا، کے ارکان نے موصوف کو مبارکباد دی ۔