بسنت رتھ جی:رام بن بلارہاہے،پکاررہاہے،انتظار کررہاہے

0
0

ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جارہی ہیں
خاکی تیل پر چلنے والی گاڑیوں میں سفر کر کے سر ددر اور الٹیوںسے مسافر پریشان ہوتے ہیں!!

اجمل ملک
رام بن // ضلع رام بن میں جس طرح ٹریفک نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ مستقبل میں ٹریفک نظام کا حال اور بھی اچھا ہوگا ۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ جس طرح ضلع رام بن میں چھوٹی گاڑیوں ، جن میں سومو ، ٹاٹا موبائیل، آٹو ، وین وغیرہ نے لوٹ مچا کے رکھی ہوئی ہے اس طرح کسی کا بھی دھیان نہیں جاتا ہے ۔ ہاں جب سے ٹریفک آئی جی بسنت رتھ آئے ہیں تو ضلع رام بن میں کچھ حد تک ٹریفک قوانین میں سدھار ہوا ہے اور جس طرح ٹریفک اہلکار ضلع رام بن سے بانہال تک مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر ہر آنے جانے والی گاڑی سے 50سے 100روپے تک وصول کرتے تھے ہیں وہ آج کل دیکھنے میں نہیں مل رہا ہے ہاں رات کی تاریکی میں کہیں ایک جگہوں پر یہ سلسلہ ابھی بھی چل رہے لیکن جس طرح ٹریفک اہلکاروں کی وجہ سے میلوں جام لگ جاتا تھا اب وہ دیکھنے میں نہیں مل رہا ہے ۔ ٹریفک پولیس میں بسنت رتھ کی بطور انسپکٹر جنرل کی تعیناتی کے بعد جموں شہرہی نہیں بلکہ ضلع رام بن میں ٹریفک نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔عوامی حلقوں وسوشل میڈیا پر’ دبنگ آفیسر‘ کی کارکردگی ک چرچے فیس بک ، واٹس آپ پر خوب چرچا ہوتے ہیں اور بسنت رتھ کی طرح کچھ لڑکے نقل کرتے دیکھے جاسکتے ہیںاور خاص کو نوجوان طبقہ بسنت رتھ کو پسند کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں کچھ طلباءنے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ جب سے بسنت تھ کی ٹریفک میں تعیناتی ہوئی ہے تب سے ہمیں سکول اور کالج جانے میں کوئی پریشانی نہیں ہورہی ہے کیونکہ اس سے پہلے ٹریفک اہلکار مختلف جگہوں پر ناکے لگاتے تھے جس کی وجہ سے شاہراہ پر جام لگ جاتا تھا اور ہمیں سکول اور کالج نہیں پہنچ پاتے تھے اب ایسا نہیں ہورہاہے ۔طلباءنے مزید کہاکہ آئی جی ٹریفک کو ایک بار ضرور ضلع رام بن کی رابطہ سڑکوں پر دورہ کر نا چاہئے تاکہ جس طرح چھوٹی گاڑیاں مسافروں سے منہ مانگے کرایہ وصول کر تے ہیں اس سے بھی راحت مل جاتی ۔وہیںکچھ معززین نے کہاکہ آئی جی ٹریفک کا یہ رویہ بڑے پیمانہ پر سراہا جارہا ہے مگر سیاسی و بیوروکریسی کو یہ طریقہ کار پسند نہیں ہے لیکن اگر بغور دیکھا جائے تو سماج کو ایسے ہی بہادر، نڈر ، ایماندار ودبنگ آفیسر ان کی ضرورت ہے جو رشوت خوری سے لے کر بڑی سے بڑی بیماریوں کا معاشرہ سے خاتمہ کرسکتے ہیں۔سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے اگر چہ آج تک کئی کمیٹیاں تشکیل دیں گئےں مگر ان کی سفارشات پر کسی بھی سرکار نے عمل در آمد نہیں کیا۔ضلع رام بن کی عوام کی امیدیں ایک بار پھر قائم ہوئےں ہیں جب ریاست میں محکمہ ٹریفک پولیس میں ایک ایسے آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو بناءکسی لالچ و ذاتی مفادات کے سسٹم میں تبدیلی لانا چاہتا ہے۔ضلع رام بن کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ ، کشتواڑ ، اُودھمپور سے تعلق رکھنے والے کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں ٹریفک نظام میں سدھار لانے کی سخت ضرورت ہے ۔ اور جس طرح ریاست بھر میں بھر میں ناکارہ و پرانی گاڑیوں کی بھر مار ہے اورکہیں گاڑیاں خاکی تیل پر چلائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی نظام میں آلودگی پیداہوتی ہے اور لوگوں میں طرح طرح کی بیماری پیداہوتی ہے اور خاکی تیل پر چلنے والی گاڑیوں میں جیسے سفر کرنا شروع کرتے ہیں توسر میںدرد، اُلٹیاں شروع ہوجاتی ہے ۔ وہیں ناتجربہ کارڈرائےوروں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب جموں شہر میں بسنت رتھ کی قیادت میں ٹریفک پولیس متحرک ہوا تب سے ریاست بھر میں ایک نظام دیکھنے کو مل رہا ہے۔ضلع رام بن کی عوام نے آئی جی بسنت رتھ سے اپیل کی کہ وہ بذات خود چناب خطہ کے تےنوں اضلاع کا تفصیلی دورہ کرکے ٹریفک نظام کا جائزہ لیں اور تحصیل مقامات پر ٹریفک پولیس یونٹ قائم کئے جائےں تاکہ تینوں اضلاع کی رابطہ سڑکوں پر ٹریفک نظام میں سدھار لایا جاسکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا