الحاج محمد طارق قادی نے پیش کی مبارک باد
ایم شفیع رضوی
رامبن ؍؍دارالعلوم جامعہ غوثیہ فریدیہ گلشن مدینہ ٹرسٹ بٹوٹ رامبن میں زیر صدارت مہتمم ادارہ ہذا الحاج محمد طارق قادری ایک نورانی محفل عرس رضوی کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارہ کے طلباء مدرسین انتظامیہ کمیٹی اور دیگر افراد نے بھی شمولیت فرمائی ۔اس موقع پر علماء کرام نے امام اہلسنت مجدد دین و ملت اعلی حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی رحمہ اللہ علیہ کی سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ادارہ ہذا کے مہتمم الحاج محمد طارق قادری نے بریلی شریف میں جموں و کشمیر کے ممتاز عالم دین سربراہ اعلیٰ ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہراء سدرہ رگھوڑا جموں و صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں مفسر قرآن حضرت علامہ مولانا مفتی نذیر احمد قادری کی جانب سے کنزالایمان قرآن پاک کا گوجری زبان میں ترجمہ روح القرآن کا عرس رضوی کے موقع پر سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ رضویہ الحاج حضرت علامہ سبحان رضا سبحانی میاں اور ان کے صاحبزادے احسن میاں کی سرپرستی میں روح القرآن کا اجراء کیا گیا۔ علمائے کرام مشائخ عظام سجادگان مزارات اولیاء کرام کی موجودگی میں رسم اجزاء انجام دی گئی۔ اس موقع پر حضرت کے ساتھ حضرت علامہ مولانا شیخ الحدیث مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی پرنسپل جامہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف؛ حضرت علامہ مولانا سلیم رضا ؛ حضرت مولانا مفتی افروز عالم رضوی ؛ حضرت مولانا مفتی محمد ایوب خان ؛ ڈاکٹر حضرت مولانا مختار بہڑوی ؛ حضرت مولانا قاری سخاوت ؛ حضرت مولانا ذکراللہ ؛ و دیگر کثیر تعداد میں علمائے کرام موجود تھے ۔علماء کرام نے حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اس ضمن میں ضلع رامبن کے مرکزی ادارہ جامیہ رضویہ گلشن مدینہ بٹوٹ میں بھی اور سزوکی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا اور یہ ادارہ ہذا کے مہتمم و مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع رامبن کے صدر الحاج محمد طارق قادری نے قرآن مفسر حضرت مفتی نذیر احمد قادری کو اس عظیم الشان کار نامے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خواہشات کا اظہار کیا اور جموں کشمیر کی عوام سے اس گوجری ترجمہ سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے تلقین بھی کی۔