سید بشارت الحسن
جموں//ضلع راجوری کی تحصیل کالاکوٹ کے بروئی میںدربارکے مرد قلندر باجی سید مظفر حسین شاہ اس دنیا کو خیر آباد کہہ گئے ۔واضح رہے باجی سید مظفر حسین شاہ جموں وکشمیر کی ایک مانی جانی شخصیت تھے جنہوں نے ایک وقت تک دینی خدمات کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کا بھی بہترین مظاہرہ کیا ۔اس وقت کالاکوٹ ہی نہیں بالکہ پورے جموں و کشمیرمیں دربار کالاکوٹ کا ایک مقام ہے جو صرف و صرف باجی سید مظفر حسین شاہ صاحب کی خدمات کی وجہ سے ہے۔ ان کے انتقال پر ملال کی خبر سے پورے جموں وکشمیر میں غم کی ایک لہر پائی جا رہی ہے ۔وہیں ان کے مریدین اور محبان کے کافلے اس وقت بروئی کالاکوٹ کی جانب رواں دوں ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق باجی سید مظفر حسین شاہ کی نماز جنازہ بروئی کالاکوٹ میں ادا کی جائے گی ۔ان کے انتقال پر ملال سے جو خلاءپیدا ہوئی ہے اس پر کرنا ناممکن ہے ۔باجی سید مظفر حسین شاہ ایک عہد ساز انسان تھے جو اپنی حقیقی منزل کی جانب چل پڑے ہیں اور ان کے انتقال پر ملال سے ایک دور کا خاتمہ ہوا ہے۔