برلا آئی پی یو کے 149ویں اجلاس میں پارلیمانی وفد کی کریں گے قیادت

0
0

نئی دہلی، // لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 13 سے 17 اکتوبر تک جنیوا میں ہونے والی بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 149ویں اسمبلی میں پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔

https://sansad.in/ls/about/speaker

ایک سرکاری بیان کے مطابق، مسٹر برلا ’’زیادہ پرامن اور پائیدار مستقبل کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کا استعمال‘‘ کے موضوع پر حاضرین سے خطاب کریں گے۔

وہ آئی پی یو کی گورننگ کونسل کی میٹنگوں میں بھی حصہ لیں گے اور پیر کو جنیوا میں این آر آئیز سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ لوک سبھا اسپیکر اس میٹنگ کے موقع پر دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

https://sansad.in/ls/about/speaker

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا