برصغیر ہند وپاک میں اسلام کی ترویج کا سہرا اولیاء و صوفیاء کرام کے مرہون منت ہے:علمائے کرام

0
0

ولی کامل حضرت پیر بابا سید چھوٹے شاہ بادشاہ کا ششماہی سہ روزہ عرس پاک عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ولی کامل حضرت پیر بابا سید چھوٹے شاہ بادشاہ کا ششماہی سہ روزہ عرس پاک عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ عرس پاک کا آغاز ہفتے کو ہوا تھا۔ عرس پاک کا اہتمام اوقاف اسلامیہ وقف بورڈ ظہیر عباس کیفی کی زیر نگرانی ہوا۔ اس موقع پر عرس پاک کے پہلے دن ہفتے کو صبح سے قران مقدس کی تلاوت ختمات المعظمات ذکر و اذکار ہوا۔ وہیں دوسرے دن اتوار کو صبح گیارہ بجے رسم الم ہوا۔ بعدہ تقریری پروگرام کا سلسلہ جاری ہوا جس کی صدارت امام وخطیب جامع مسجد چھوٹے شاہ مولانا سید اخیار حسین شاہ نے کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے تعلیمات اولیاء کرام و اصلاح معاشرہ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں بیانات کیے۔ فرمایاکہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، برصغیر ہند وپاک میں اسلام کی ترویج کا سہرا اولیاء و صوفیاء کرام کے مرہون منت ہے۔صوفیاء کرام نے اپنی تعلیمات سے برصغیر میں اسلام کی اشاعت و تبلیغ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے لوگوں کے دلوں کو اللہ کے ذکر سے منور کیا۔ آج ہمیں اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔ رسم الم کے بعد صلاۃ وسلام کے بعد عالم اسلام میں امن، بھائی چارہ، ہم آہنگی، کے لیے دعا پر ہوا۔ اس موقع پر مولاناسید اخیارحسین شاہ، مولانا ریاضت علی خان،مولانا زمرد علی خان،مولانا قاری مشتاق،حافظ امدااللہ خان،مفتی حق نوازخان،مفتی محمد وسیم خان،ناظم اسٹیج مولانا شمیم خان،مولانا عبدالرزاق،مولانا محمدیوسف رضاحیدری، مولاناسیداعجازقادری، مولاناسید واردحسین شاہ،مولانا سید شرافت،مولانا قاری شہزاد،مولاناحاجی محبوب،مولانا مختارعلیمی،حافظ فاروق حیدری، مولانا جاویرضانعیمی کے علاوہ علمائے کرام ائمہ مساجد حفاظ کرام ودیگر علاقہ کے معززین ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا