او بی سی اور ایس سی طبقہ جات کے تئیں امتیازی رویہ پر منجیت سنگھ کا اظہار ناراضگی

0
0

کہا بی جے پی جموں وکشمیر میں او بی سی کیلئے27فیصد ریزرویشن یقینی بنانے میں ناکام
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے او بی سی اور ایس سی طبقہ جات کے تئیں امتیازی رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جنہیں حکومت کی اسکیموں کے فوائید سے محروم رکھاگیاہے۔سابقہ وزیر ضلع جموں کے مضافاتی علاقہ کوٹ بھلوال کی پنچایت کوٹ میں ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام ایس سی ریاستی ونگ صدر بودھ راج بھگت نے کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دلتوں کے تئیں امتیازی رویہ بردداشت نہیں کیاجائے گا اور وہ افسرا ن جوکہ او بی سی اور ایس سی طبقہ جات کوحکومتی اسکیموںکے فوائد سے محروم رکھے جانے کے لئے ذمہ دار ہیں، کیخلاف کاررائی کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے دلتوں کے حقوق کے تحفظ اور بہبود کے لئے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں لیکن موجودہ انتظامیہ سماج کے اِس پسماندہ طبقہ کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پانچ سال گذر جانے کے باوجود بھی بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر میں ایس سی اور او بی سی طبقہ کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی فلاح وبہبودی سے متعلق کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ صرف ایس سی طبقہ ہی نہیں بلکہ او بی سی طبقہ بھی امتیازکا شکار ہے جن کا دیرینہ مطالبہ27فیصد ریزرویشن کی عمل آوری ہنوز پورا ہونا باقی ہے۔ انہوں نے ایس سی اور او بی سی رہائشی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پرزور دیا۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی یکساں ترقی ، ایس سی /او بی سی ودیگرطبقہ جات کے تئیں امتیاز ی رویہ کے خاتمہ پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی کا موقف ہے کہ سبھی کی یکساں ترقی ہو۔انہوں نے ریاستی درجہ کی جلد بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔اس موقع پر صوبائی سنیئر نائب صدر جموں اور سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، صوبائی نائب صدر جموں شیخ محمد شفیع، ضلع صدر رورل اے پشپ دیو اْپل، ریاستی صدر او بی سی ونگ بھگت رام، ریاستی صدر اپنی ٹریڈ یونین اعجاز کاظمی، صوبائی صدر یوتھ ونگ وپل بالی، صوبائی صدر جموں خواتین ونگ پونیت کور، صوبائی صدر لیگل سیل جموں وکرم راٹھور، ضلع صدر او بی سی ست پال ورما، میڈیا کارڈی نیٹر سندیپ وید ، ضلع نائب صدر یوتھ ونگ ابھینو گپتا، کنور جیت سنگھ، شیوانی کول، شکشا بھاردواج وغیرہ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا