بجٹ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ترقی کا پلیٹ فارم تیار کرتا ہے: گڈکری

0
0

کہامیری وزارت کے لیے بجٹ کی فراہمی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا ایک معجزہ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے لیے بجٹ 2024-25 میں 2 لاکھ 78000 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے وزارت کے لیے بجٹ کی فراہمی کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا ایک معجزہ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ اگلی نسل کے لیے اہم اصلاحات کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ انفراسٹرکچر کے شعبے میں ترقی کا پلیٹ فارم تیار کرتا ہے اور ملک کو ترقی کی نئی راہ دکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے، اختراعات، تحقیق اور اگلی نسل کی اصلاحات پر زور دینے کے ساتھ ہی یہ بجٹ تمام شعبوں میں ملک کے لیے اہم ترقی کے لئے پلیٹ فارم تیار کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا