بجٹ اہل وطن کی امیدوں، امنگوں اور اعتماد کی تکمیل کے عزم کا عکاس ہے: شاہ

0
0

کہابجٹ میں ٹیکس قوانین کو بھی آسان بنایا گیا ہے جس سے ٹیکس دہندگان کو بڑی آسانی ہوگی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ 2024-25 ملک کے لوگوں کی امیدوں، امنگوں اور اعتماد کو پورا کرنے کے قومی جمہوری اتحاد حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بہت سے مواقع فراہم کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بجٹ کے ذریعے ملک کی آنے والی نسلوں کے خود اعتمادی کو مضبوط کرنے پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ایز آف ڈوئنگ بزنس اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دے کر ملک کی معاشی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس بجٹ میں ٹیکس قوانین کو بھی آسان بنایا گیا ہے جس سے ٹیکس دہندگان کو بڑی آسانی ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا