پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی
یو این آئی
سری نگرجنوبی کشمیر کے گارڈ ہانجی پورہ بجبہاڑہ میں ریت نکالنے کے دوران دو مزدور ہلاک جبکہ ایک شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر بجبہاڑہ کے گارڈ ہانجی پورہ گاوں میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ریت نکالنے کے دوران تین مزدور ایک بڑی سلائیڈ کے نیچے آئے۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران تین افراد کو باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو مزدوروں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت مشتاق احمد شیخ ولد علی محمد شیخ ساکن کیگام بجبہاڑہ اور الطاف خان ولد سعید خان ساکن راجوری کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔