بجبہاڑہ میں جنگجوؤں کا حملہ،پولیس اہلکار ہلاک

0
20

یواین آئی

سری نگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں منگل کے روز جنگجوؤں نے ریاستی پولیس کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے پادشاہی باغ میں منگل کو سہ پہر کے وقت جنگجوؤں نے ریاستی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) بلال احمد اور کانسٹیبل عبدالرشید زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کوسب ضلع اسپتال بجبہاڑہ لے جایا گیا جہاں بلال احمد کو مردہ قرار دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی عبدالرشید کو خصوصی علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کوڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اس دوران کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ’بجبہاڑہ میں جنگجوؤں کی طرف سے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے‘۔ ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ’جموں وکشمیر پولیس شہید بلال احمد کو عظیم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں ریاستی پولیس شہید جوان کے کنبے کے ساتھ کھڑی ہے‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا