تیزی کو دیکھ کر عدالت نے 21اپریل تک کا مزید وقت دیا
عمران خان
راجوری با با غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی اسکا لر شپ اسکینڈل جسمیں لاکھوں روپے کا خرد برد ہوا تھا اس کی تحقیقات کہ لئے ایک 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں سپیشل ایڈیشنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی راجا منظور احمد خان کی طرف سے دوبارہ تحقیقات کرنے کے لئے SIT سے مزید وقت مانگاتھا جسکو عدالت ھذا نے31مارچ 2018 کو چالان پیش کرنے کی ہدائت کی تھی۔ یاد رہے کہ سال 2015 میں با با غلام شاہ یو نیورسٹی راجوری میں زیر تعلیم طلباءکے اسکالر شپ کے معاملہ میں درہال پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 46 زیر دفعات 109RPC & 420/467/468/471/409 درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی تھی۔ لگ بھگ تین سال کی تحقیقات کے بعد تشکیل دی گئی سپیشل تحقیقاتی ٹیم نے11/12 دسمبر 2017 کو عدالت تھنہ منڈی میں چالان پیش کیا۔جسمیں آصف اقبال ولد عبدالرشید ساکنہ چوکیاں تحصیل درہال۔ سجاد احمد ولد محمد رفیق ساکنہ تھانا منگ تحصیل درہال، منظور حسین ولد محمد شفیع سکنہ گھمبیر مغلاں منجا کوٹ اور کلبھوشن کھجوریہ ولد شیو رام کھجوریہ ساکنہ گھگوال سانبہ کو بطور ملزم ثابت کیا گیا۔ لیکن ملزمان کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ زبیر عثمان نے ایڈیشنل سپیشل موبائیل مجسٹریٹ تھنہ منڈی کو دلائیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمہ میں گواہان کو ہی ملزم بنا کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے اسکالر شپ اسکینڈل میں ملوث افراد کو باہر نکال دیا ہے جس کے پیش نظر ایڈیشنل سپیشل مو بائیل مجسٹریٹ تھنہ منڈی راجہ منظور احمد خان نے مقدمہ کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا اور یہ ہدائیت دی تھی کہ ایک ماہ کے اندر اس مقدمہ کی دوبارہ تحقیقات کی جائے تاکہ اصل ملزمان کی نشاندہی ہو سکے۔ اس کاروائی پر ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے ایک نئی ٹیم تشکیل دی جس نے 31 مارچ کو پھر عدالت سے مزید 20 دن کا وقت مانگا جس پر سپیشل ایڈیشنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی راجہ منظور احمد خان نے معاملہ میں پیش رفت ہوتے دیکھ کر 21 اپریل تک کا وقت دیا۔اور ہدائیت دی کہ 21 اپریل تک مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے۔ لازوال سے بات کرتے ہوئے اس معاملہ کی پیروی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ زبیر عثمان نے کہا کہ نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر پولیس اس کیس کہ اصل مجرمان کی پیروی کر رہی ہے۔