بانہال میں کئی جماعتوں کے کارکنان نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما

0
0

نئے شرکاءکی شمولیت سے پارٹی بنیادی سطح پر مضبوط ہوگی:سجاد شاہین
لازوال ڈیسک
بانہال بانہال حلقہ انتخاب کے ہنگنی اور رمسو علاقہ جات سے پی ڈی پی اور کانگریس کے کئی کارکنان نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھا مااور پارٹی مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ۔وہیں نئے شرکا ءکا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس ضلع رام بن کے صدر سجاد شاہین کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی بنیادی سطح پر مضبوط ہوگی ۔موصوف نے پارٹی کیڈر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام تک پہنچ کر ان کے مسائل کو دیکھا جائے۔اس دوران این سی لیڈر نے اپنے دورے کے دوران عوامی مشکلات کا بھی جائزہ لیا ۔وہیں سجاد شاہین نے انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر معاوضہ فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے دور دراز علاقہ جات میں بجلی اور پانی کی بحالی کی جائے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بلاک صدر ریاض احمد میر، محمد خلیل سوہیل، جگجیت سنگھ، کلدیپ سنگھ و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا