بانہال بارہمولہ ریل سروس اب مسافروں کے لئے باعث عذاب

0
64
 جگہ کی عدم دستیابی ،مسافروں ریل گاڑی کے چھت پر سفر کرنے پر مجبور 
سی این آئی
سرینگر؍؍وادی کشمیر میں موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ ہی بانہال بارہمولہ ریل سروس اب مسافروں کے لئے باعث عذاب بن گئی ہے اور ریل گاڑی میں جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسافروں ریل گاڑی کے چھت پر سوار ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ادھر ریلوے حکام مسافروں کے بڑتے ہوئے رش کا صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں اور مسافروں کو اس عذاب سے چھٹکارا دینے کے لئے کوئی مثبت اقدامات نہیں اُٹھائے جا رہے ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق موسم بہار کی آمدکے ساتھ ہی بارہمولہ کو بانہال  سے جوڑنے والی ریلوئے سروس اب مسافروں کے لئے باعث پریشانی بن گئی ہے اور مسافر ریل گاڑی میں جگہ کی عدم دستیابی کے نتیجے میں یا تو باہر کھڑکی پر سفر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں یا تو باہر چھت پر چڑ کر سفر کرنے کرکے خطرہ مول لیتے ہیں ۔نمائندے کے مطابق آج سوموار کو جب بانہال سے بارہمولہ کی طرف جانے والی ریل گاڑی میں جگہ نہ ہونے کے باعث کئی ریلوئے اسٹیشن پر مسافروں نے زور دار حتجاجی مظاہرے کئے اور جگہ کی کمی کے باعث ریل گاڑی کے چھت پر سوار ہو کر سفر کیا ۔نمائندے کے مطابق ریل گاڑی میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروںنے محکمہ ریلوئے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے کہا کہ ریل گاڑی میں جگہ کی عدم دستیابی آئے روز کی بات ہیں اور کئی بار ریلوئے حکام کو اس بارے میں آگاہی بھی دی گئی تاہم انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔نمائندے کے مظابق مسافروں نے ریلوئے حکام کے کہنے پر بھی ریل گاڑی کے چھت سے اترنے کی ناکا م کوشش بھی کی لیکن انہوں نے ان کی کچھ بھی نہیں سنی۔نمائندے کے مطابق مسافروں کا کہنا تھا کہ صبح اور شام کے وقت ریل گاڑی میں مسافروں کا بھاری رش رہتا ہے اور اس میں جگہ کی کمی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام کی لاپروائی کی وجہ سے اکثرو بیشتر ریل گاڑی میں مسافروں کیلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافر کھڑکیوں پر اوزان ہوتے ہیں اور وہ مسافروں کی زندگیوں کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں ہیں۔نمائندے کے مطابق مسافروں کا کہنا تھا کہ ریل حکام سے انہوں نے کئی بار اپیل کی تھی کہ وہ ریل گاڑی کے ڈبوںیا ریل گاڑیوں میں مزید اضافہ کیا جائے تاہم انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ فراہم نہیں کی جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آج ریل گاڑی میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو ریل گاڑی کو روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا