بالی ووڈ کےدبنگ اسٹارسلمان خان 58 سال کے ہو ئے

0
211

ممبئی، // مشہور بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان آج 58 سال کے ہو گئے۔

27 دسمبر 1965 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے سلمان خان کا اصل نام عبدالرشید سلیم سلمان خان ہے اور ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے معروف اسکرین پلے اور ڈائیلاگ رائٹر ہیں۔

سلمان خان نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1988میں فلم’ بیوی ہو تو ایسی‘ سے کی۔ فلم میں انھوں نے چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا۔

سال 1989میں سلمان کو راج شری پروڈکشن کے بینر میں بنی فلم ’‘میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ سورج بڑجاتیاکی ہدایت کاری میں فلم میں نے پیار کیاسپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لئے سلمان کو فلم فیئرکا بہترین میل ڈیبیو ہیرو کا بھی ایوارڈ ملا۔ فلم میں نے پیار کیا کی کامیابی کے بعد سلمان خان شائقین کے درمیان اپنی پہچان بنانے میں کچھ حد تک کامیاب ہو گئے ۔ سال 1991میں آئی فلم صنم بے وفا سلمان خان کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس سال سلمان کی فلم ساجن بھی ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس فلم میں سلمان نے رومانٹک کے ساتھ ہی جذباتی کردار سے شائقین کا دل جیت لیا ۔

سال 1994میں راجکمار سنتوشی کی ہدایت میں بنی فلم انداز اپنا اپنا میں سلمان خان کے اداکاری کا نیا رنگ دیکھنے کو ملا۔ اس فلم کے پہلے ان کے بارے میں یہ بات کی جاتی تھی کہ وہ رومانی کردار ہی ادا کر سکتے ہیں لیکن سلمان خان نے عامر خان کے ساتھ اپنے مزاحیہ کردار سے شائقین کو لوٹ پوٹ کر دیا۔ سال 1994میں ہی سلمان کو ایک بار پھر سے راج شری پروڈکشن کے بینر کے تلے بنی فلم ہم آپکے ہیں کون میں کام کرنے کا موقع ملا۔ خاندانی پس منظر میں بنی اس فلم میں ان کی جوڑی مادھوری دکشت کے ساتھ ایک بار پھر سے کافی پسند کی گئی ۔ فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹایم گریٹس ہٹس میں شمار ہو گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا