بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم ہوا بہتر

0
0

دن میں ٹھنڈی ہوائیوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج
07سے 10اپریل تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی تاہم شام کے اوقا ت کہیں کہیں ژالہ باری کا مکان
سرینگر؍؍پیر پنچال کے آر پار مسلسل دوسرے روز بھی خراب موسمی صورتحال کے چلتے سرینگر سمیت وادی کے میدانی علاقوں میں موسلادار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ۔ ادھر شبانہ بارشوں اور ہلکی برفباری کے بعد موسم میں بہتری آئی تاہم رات کے درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دن میں بھی ٹھنڈی ہوائوں کا زور جاری رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک مجموعی طو رپر موسمی صورتحال بہتری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں امسال خراب موسمی صورتحال کا سلسلہ رہتے ہوئے اپریل کے مہینے میں بھی موسم نے سخت تیور دکھاتے ہوئے اہل وادی کو مشکلات میں مبتلا کیا ۔ کچھ دنوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ہوئی جبکہ بالائی علاقوں خاص طور پر مشہور سیاحتی مرکز گلمرگ اور دیگر کئی مقامات پر تازہ برفباری ہونے کے علاوہ وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 3.4 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 9.9 ملی میٹر، پہلگام میں 4.4 ملی میٹر، کپواڑہ میں 9.1 ملی میٹر، کوکرناگ میں 9.8 ملی میٹر، گلمرگ میں 10.8 ملی میٹر، جموں میں 0.2 ملی میٹر، بنیہہ میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں اور ہلکی برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی سردیوں کی لہر بھی واپس لوٹ آئی ۔ شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں،محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 3.6 ڈگری کے مقابلے میں 4.0 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات 1.8 ڈگری کے مقابلے میں منفی 2.4 ڈگری سیلشس جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 2.3 ڈگری کے مقابلے میں 3.1 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ ساتھ ہی کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 1.2 ڈگری کے مقابلے میں 3.6 ڈگری پر طے ہوا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میں آئندہ 24گھنٹوں تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں اور برفباری بھی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 7 سے 10 اپریل تک مجموعی طور پر خشک موسم کی توقع ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا