چیئرپرسن ڈی ڈی سی ڈاکٹر شمشاد شان نے پبلک آؤٹ ریچ ایونٹ کی صدارت کی
مشکور احمد
رام بن// باغبانی محکمہ، رام بن نے آج یہاں گووند پورہ میترا میں مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم مشن فار انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر کے تحت ضلعی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا۔وہیںپروگرام کی صدارت چیئرپرسن ضلعی ترقیاتی کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان نے کی۔ جبکہ اس تقریب میں تقریباً 350 کاشتکاروں نے حصہ لیا اور باغبانی کے طریقوں اور ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔وہیںڈاکٹر شان نے محکمہ باغبانی کی طرف سے کئے جا رہے کام کی تعریف کی اور شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ کسانوں اور باغبانوں کے لئے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں کی مراعات سے استفادہ کریں۔انہوں نے ایف پی اوز پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر آگے آئیں اور زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں رہنما بنیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مسرت اسلام نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ضلع میں باغبانی کی تمام اسکیموں کا احاطہ کیا اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے کی مہارتیں حاصل کریں جو کہ آخر کار گھریلو ضروریات کو پورا کرسکتی ہیں اور معاشی ترقی کیلئے کاروباری اداروں کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے دیسی اور نامیاتی پیداوار پر زور دیا۔ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف پھلوں کے نمونوں، مشینری اور آلات کے سٹالز اور کاشتکاروں اور متعلقہ محکموں کی طرف سے دکھائی جانے والی مصنوعات کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔قبل ازیں چیف ہارٹیکلچر آفیسر انیل کر گورکا نے مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا اور محکمہ باغبانی کی اسکیموں جیسے کیپیکس بجٹ، موڈیفائیڈ ہائی ڈینسیٹی، ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام، ایس ایم اے ایم، پی ایم کے ایس وائی، اے ٹی ایم اے، آر کے وی وائی وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔