بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ نوجوان گرفتار: پولیس کا دعویٰ

0
0

یواین آئی
سری نگر؍؍جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک نوجوان کو منگل کی صبح بارہمولہ کے پٹن علاقے سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سیکورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر پولیس کی ایک پارٹی نے منگل کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اندر گام پٹن علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت ساجد فاروق ڈار ولد فاروق احمد ڈار ساکن گنڈ پرانگ مدون ضلع بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ادھر جموں کشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر متذکرہ گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اندر گام پٹن علاقے سے ایک آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت 19 سالہ ساجد فاروق ڈار عرف عدنان ولد فاروق احمد ڈار ساکن گنڈ پرانگ مدون بانڈی پورہ کے بطور کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا