’بابا صاحب امبیڈکر یاترا‘بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا آغاز

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍’بابا صاحب امبیڈکر یاترا‘بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین جمعہ کو حضرت نظام الدین اسٹیشن سے شروع ہوئی تاکہ لوگوں کو آئین ساز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی سے متعلق مقامات سے روبرہ کرایا جا سکے۔سماجی انصاف اور اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی ترقی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر شوبھن چودھری، جنرل منیجر، شمالی ریلوے، رجنی ہسیجا، چیف منیجنگ ڈائریکٹر، آئی آر سی ٹی سی، ڈمپی گرگ، ڈویڑنل ریلوے منیجر، دہلی ریلوے ڈویڑن اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر کمار نے دلتوں اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کے حقوق اور ان کی سماجی ترقی میں بابا صاحب کے تعاون پر روشنی ڈالی اور اس ٹرین کو چلانے کے لیے ریلوے کی تعریف کی۔مسٹر ریڈی نے کہا کہ اس ٹرین کے ذریعے سیاح اپنے آٹھ دن کے سفر میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی زندگی اور بدھا کی وراثت سے متعلق مقامات کی سیر کر سکیں گے۔ریلوے حکام نے بتایا کو سات راتوں اور آٹھ دن کے سفر پر مشتمل یہ بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین دہلی سے روانگی کے بعد اپنے پہلے اسٹاپ پر بابا صاحب کی جائے پیدائش مدھیہ پردیش کے ڈاکٹر امبیڈکر نگر (مہو) پہنچے گی۔ اس کے بعد ٹرین ناگپور ریلوے اسٹیشن کی طرف روانہ ہوگی جہاں سیاح دیکشا بھومی کا دورہ کریں گے جو کہ نوایان بدھ مت کی ایک مشہور یادگار ہے۔ وہاں سے ٹرین سانچی کے لیے روانہ ہوگی۔ سانچی میں مشہور سانچی اسٹوپا اور دیگر بدھ مقامات کا دورہ کرایا جائے گا۔ سانچی کے بعد ٹرین اپنی اگلی منزل وارانسی کی طرف روانہ ہوگی، جہاں سیاح سارناتھ اور کاشی وشوناتھ مندر کی سیر کر سکیں گے۔ اس ٹرین کی آخری منزل گیا ریلوے اسٹیشن ہوگی، جہاں سے سیاحوں کو بودھ گیا کے مقدس مقام پر لے جایا جائے گا اور وہ مہابودھی مندر اور دیگر مٹھوں کو دیکھ سکیں گے۔ راجگیر اور نالندہ کے دیگر اہم بدھ مقامات کا بھی سڑک کے ذریعے دورہ کرایا جائے گا۔ یہ دورہ آخر کار نئی دہلی میں ختم ہوگا۔ سیاحوں کو دہلی، متھرا اور آگرہ کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشنوں سے ٹرین میں سوار ہونے/ اترنے کی سہولت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ 10 تھرڈ اے سی کوچز والی اس ٹرین میں 600 سیاح سفر کر سکیں گے۔ اس ٹورسٹ ٹرین میں پینٹری کوچ کے ساتھ ساتھ ٹرین میں سفری انشورنس اور سیکورٹی کی سہولت بھی سیاحوں کو دستیاب ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا