ای ڈی جھوٹے ثبوت دے کر عدالت کو گمراہ کر رہی ہے: کیجریوال

0
0

سسودیا پر فون توڑنے کاای ڈی کادعویٰ بے بنیاد،یہ سارا معاملہ جھوٹا اور من گھڑت ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ایکسائز پالیسی معاملے میں جھوٹے ثبوتوں سے عدالت کو گمراہ کر رہا ہے۔مسٹر کیجریوال نے اسمبلی احاطے میں امبیڈکر جینتی پروگرام میں حصہ لینے کے بعد آج نامہ نگاروں سے کہا کہ ای ڈی کا کہنا ہے کہ سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اپنے فون توڑ دیے، جب کہ ان میں سے کئی فون ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔ یہ سارا معاملہ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی لوگوں پر تشدد اور دباؤ ڈال کر ان سے جھوٹے بیانات لے رہا ہے۔اے اے پی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا، "ای ڈی نے منیش سسودیا کو بدنام کرنے کے لیے فون کو تباہ کرنے کی سازش کی۔ ای ڈی نے جن 14 موبائل فونز کو تباہ کرنے کی اطلاع دی ان میں سے پانچ فون ای ڈی اور سی بی آئی نے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں۔ دوسرے فون منیش سسودیا کے گھر پر کام کرنے والے لوگوں کے ہیں اور وہ اب بھی موجود ہیں۔ اب اس سچائی کے سامنے آنے کے بعد بی جے پی کو معافی مانگنی چاہیے۔ مجرمانہ سازش میں ای ڈی حکام کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے عدالت کو گمراہ کیا اور غلط معلومات دے کر منیش سسودیا کی ضمانت منسوخ کرائی۔انہوں نے فرضی ای ڈی تحقیقات کے بارے میں ایک اور سچائی کو سامنے لاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد اگر بی جے پی لیڈروں اور ترجمانوں میں کوئی اخلاقیات رہ گئی ہے تو انہیں ٹی وی چینلوں پر ہاتھ جوڑ کر ہم وطنوں سے معافی مانگنی چاہئے۔ بی جے پی کے ترجمان شور مچا رہے تھے کہ منیش سسودیا نے 14 فون تباہ کر دیے، جب کہ حقیقت کچھ اور ہے۔ منیش سسودیا کو بدنام کرنے والے افسران کو ٹی وی چینل سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنی چاہیے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ عام آدمی پارٹی سے اتنی نفرت کرتے ہیں اور دیکھنا پسند نہیں کرتے تو اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جین سمیت سب کو کھلے عام زہر کی پڑیا دے دیں۔ یہ ڈرامہ کیوں کر رہے ہیں؟ ای ڈی کی جانچ کے نام پر اتنا ڈرامہ کیوں کیا جارہا ہے؟مسٹر سنگھ نے کہا، ”ملک کے اندر جانچ ایجنسیاں عدالت کو گمراہ کر رہی ہیں۔ جب عدالت ضمانت منسوخ کر رہی ہے تو اسی کو بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ عدالت کے ضمانت منسوخی کے حکم میں ذکر کیا گیا ہے کہ منیش سسودیا نے 14 فون کو تباہ کر کے ثبوت کو تباہ کیا۔ بی جے پی ای ڈی منیش سسودیا کے گھر میں کام کرنے والے چپراسیوں، کلرکوں، اہل خانہ اور عملے کے آئی ایم ای آئی نمبر بتا کر کہہ رہی ہے کہ منیش سسودیا نے فون تباہ کر دیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا