بائیکاٹ نہ کریں ،باہرنکلیں اورووٹ ڈالیں:محبوبہ مفتی

0
96
ANANTNAG, APR 18 (UNI):- PDP president Mehbooba Mufti filing nomination papers for the Anantnag Rajouri Parliamentary seat in Anantnag DC Office, on Thursday. UNI PHOTO-116U

کہا یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہمارے اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں
یواین آئی

سری نگر؍؍ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: ‘یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہمارے اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں’۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘آج کا الیکشن بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں ہے بلکہ 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہمارے وسائل، اثاثے نوکریوں پر حملہ کرنے کے خلاف ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس یا دوسری پارٹیوں کا مسئلہ نہیں ہے، جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے ہمارے بجلی پروجیکٹ، باجری، ریت سے لے کر لیتھیم تک کے وسائل ہم سے چھینے جا رہے ہیں’۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں کو ان انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرنا ہے۔انہوں نے کہا: ‘جو چاہتے ہیں کہ الیکشن بائیکاٹ ہونا چاہئے لوگوں کو ان کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنا ووٹ اس کو دیں جو جموں وکشمیر کے مظلوموں، مجبوروں اور قیدیوں کی بات کرے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا