حیدرآباد7اگست(یواین آئی)آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں اے ٹی ایم مشین سے رقم کی چوری کی ناکام کوشش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے قاضی پیٹ میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹرمیں چورداخل ہوئے جنہوں نے وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسٹیکر لگاکر اے ٹی ایم مشین سے رقم کی چوری کی کوشش کی تاہم اس میں ان کوناکامی ہوئی جس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے شواہد جمع کئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔