اے وی ٹی چمپئنز ٹور میں کپل اور رشی بنے فاتح

0
0

یو این آئی
گروگرام، // ورلڈ کپ فاتح کرکٹ کپتان کپل دیو اور ایشیائی کھیلوں کے سابق گولڈ میڈلسٹ گولفر رشی نارائن پہلے اے وی ٹی چمپئنز ٹور میں فاتح بن گئے ہیں۔کلاسک گولف اینڈ کنٹری کلب میں 50 سال سے زیادہ کے گولفرز کے لئے منعقد اس ٹورنامنٹ میں نو شہروں سے تقریبا 100 گولفر کھیلنے اترے جن میں سابق کرکٹر کپل دیو، ایشیائی کھیل گولڈن فاتح لکشمن سنگھ، ایشیائی کھیلوں کی طلائی فاتح بابا نارائن، ارجن ایوارڈ¸ امت لوتھرا اور کمنٹیٹر چالو شرما شامل تھے ۔ٹورنامنٹ چھ عمر زمروں 50-54، 55-59، 60-64 اور 65 سال یا اس سے زیادہ میں کھیلا گیا۔ کپل نے 36 ہول میں 146 کا کل اسکور کیا جبکہ رشی نارائن نے بھی 146 کا اسکور کیا۔ کپل نے 74 اور 72 کے را¶نڈ کھیلے ۔ رشی نے 76 اور 70 کے را¶نڈ کھیلے ۔ رشی کو آخری را¶نڈ کے بہتر اسکور کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔ کپل 60-64 اور رشی 55-59 کلاس میں فاتح بنے ۔کلب ٹیم کلاس میں ٹیم ڈی ایل ایف گولف کلب نے ٹائٹل جیت لیا جس بابا، کلوندر سنگھ، پدم جیت سندھو اور ارون کھرانہ شامل تھے ۔یو این آئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا