اے این ایم ٹی اسکول ڈوڈہ میں سویپ تحت ووٹرز بیداری پروگرام کا انعقاد

0
79

بیداری پروگرام کا مقصد ووٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرناتھا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// نظامی ووٹرز کی تعلیم اور انتخابی شرکت (سویپ) مہم کے تحت آج یہاں اے این ایم ٹی اسکول ڈوڈہ میں ایک میگا ووٹر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔بیداری پروگرام کا مقصد ووٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور شہریوں میں انتخابی خواندگی کو فروغ دینا تھا، خاص طور پر آنے والے لوک سبھا انتخابات 2024 تک پہلی بار ووٹ دینے والوں کیلئے ۔وہیںپروگرام میں سی ایم او، ڈاکٹر اوم کمار، ڈی آئی او، ڈاکٹر ورشا شرما، پرنسپل اے این ایم ٹی ڈوڈا، انوسویا بھان، ڈاکٹر جاوید پارے، شفیع اٹو، پرینکا منہاس، اندرا دیوی، نویدہ انجم، صائمہ کوثر، رام راج، سجاد نے شرکت کی۔
وہیںآگاہی پروگرام میںہیلتھ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔فیضان ترمبو نے اس موقع پر لوگوں کو جمہوری عمل میں فعال شرکت کی ترغیب دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔دریں اثنا، آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پرجوش طریقے سے ووٹ ڈالنے کے لیے سویپ کے تحت حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔سی ایم او ڈوڈہ نے اپنے خطاب میں شہریوں کو بااختیار بنانے میں انتخابی خواندگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہر ایک، خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ذمہ داری کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا