اے آر ٹی او گاندربل کا دفتری کام سری نگر پارلیمانی

0
50

انتخابات کے پیش نظر 10 سے 14 مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ
مختار احمد
گاندربل؍؍13مئی کو سری نگر پارلیمانی نشت کے انتخابات منعقد ہونے کے پیش نظر اے آر ٹی اْو دفتر میں دفتری کام دس مئی سے چودہ مئی تک معطل رہیں گے۔اس سلسلے میں آے آر ٹی اْو گاندربل کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ زیر نمبر MVD/ARTO/GBL/2024/288_289 کے مطابق 13 مء کو سری نگر پارلیمانی حلقے کے انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں پولینگ اسٹاف اور دیگر انتخابی عملے کے لئے درکار ٹرانسپورٹ سروس کی دستیابی کو یقینی بنانے لئے دفتری عملے کی مشغولیت کو مدنظر رکھتے اے آر ٹی اْو آفس کے عوامی نوعیت کے دفتری کام 10 مئی سے 14 مئی تک معطل رہیں گے ۔
حکم نامے کے مطابق جو بورڈ انسپکشن اور فٹنس 14 مئی کو ہونے والے تھے اب وہ 18 مئی کو منعقد ہونگے اے آر ٹی اْو گاندربل نے اس سلسلے میں لوگوں سے معضرت طلب کرکے تعاون کی گزارش کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا