کہا اس پہل کا مقصد طلباء کے افق کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے باہر وسیع کرنا ہے
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ ایگزیکٹو کونسلر، ایجوکیشن، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، ذاکر حسین نے آج 90 طلباء اور 12 اسکارٹ اساتذہ کے دوسرے بیچ کو سماگرا سکھشا کے تحت نمائشی دورے کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس پہل کا مقصد طلباء کے افق کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے باہر وسیع کرنا ہے۔وہیںایگزیکٹو کونسلر نے تعلیمی دورے کے لیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹور سے قیمتی بصیرت حاصل کریں۔وہیں دورے کے دوران طلباء اور اساتذہ تاریخی مقامات اور تعلیمی اداروں کو دیکھیں گے جو ان کے لیے سیکھنے کا تجربہ ہوگا۔ اس موقع پرایگزیکٹو کونسلر نے اچھے افراد کی تشکیل میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ای سی نے مزید کہا کہ ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل طلباء کو یونین ٹیریٹری سے باہر نمائش اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو نوجوانوں کے لیے تعلیمی تجربہ کو یقینی بناتا ہے۔