ایم پی حسنین مسعودی نے مرکزی حکومت پر ہندوستان کے وفاقی ڈھانچے کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا

0
0

شیر کشمیر بھون میں منعقدہ پارٹی کے لیگل سیل کے اجلاس سے تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہندوستان کے وفاقی ڈھانچے کے بنیادی ستونوں کو ختم کرنے کی دانستہ کوشش کر رہی ہے۔ ملک کی آئینی سالمیت کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکمران حکومت کے اقدامات ان بنیادی اصولوں کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں جو ہندوستان کے وفاقی ڈھانچے کی بنیاد رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے آج یہاں شیر کشمیر بھون میں منعقدہ پارٹی کے لیگل سیل کے اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے یہ میٹنگ رتن لال گپتا، صوبائی صدر جے کے این سی، جموں نے بلائی تھی اور اس کی صدارت ایڈوکیٹ دنیش سنگھ چوہان، صوبائی چیئرمین، لیگل سیل، جے کے این سی، جموں صوبہ نے کی۔وہیںگہرے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے، مسعودی نے حکمراں نظام پر ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کا الزام لگایا جو قوم کے وفاقی تانے بانے کو کمزور کرتی ہیں، ان اصولوں کو خطرے میں ڈالتی ہیں جو طویل عرصے سے ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی آئینی سالمیت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صورتحال کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کے وفاقی ڈھانچے کا جوہر شدید خطرے میں ہے۔ انہوں نے آئین میں درج جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ایک متفقہ ردعمل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا