ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق

0
133

بابر فاروق
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں جمعرات کو ایک نجی گاڑی زیر نمبر JK17/2460 کو بھنڈارکوٹ کے قریب دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچاؤ کاروائی عمل میں لائی اور دو کمسن بچوں کو زخمی حالات میں بازیاب کر کے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا جہاں پہنچنے سے پہلے ہی ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ اس دوران ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے ضلع پولیس کشتواڑ کی ایک ٹیم کے ساتھ ساتھ ریڈکراس سوسائٹی کشتواڑ، ابابیل ٹرسٹ و ہلال ہیلتھ کئیر سوسائٹی کشتواڑ کے رضاکار موقع کی طرف دوڑے اور وہاں پہنچ کر گاڑی میں سوار دیگر تین مسافروں کو بازیاب کیا لیکن وہ تینوں موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے تھے۔
اس دلخراش سڑک حادثے کی میاں بیوی اور ان کے دو بچے جاں بحق ہوئے۔ حادثے میں ایک ہی کْنبے کے جن چار افراد نے جان گنوائی ان میں یاصر حسین ولد عبدالغنی بٹ، شہزادہ بیگم زوجہ یاصر حسین، دو کمسن بچے علاف و عرتش شامل ہیں۔وہیں حادثے میں ایک کمسن بچہ زخمی ہوا جس کی شناخت عرش ولد یاصر حسین کے طور پر ہوئی۔ واضح رہے کہ یاصر حسین محکمہ صحت کے ملازم تھے اور ضلع ہسپتال کشتواڑ میں بطور کنٹرول روم انچارج تعینات تھے۔تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع کشتواڑ کے لوگوں بشمول سیاسی لیڈران ہسپتال پہنچے۔ ضلع کشتواڑ کے سیاسی و سماجی کارکنان نے دلخراش سڑک حادثے پر ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی، لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمی کمسن بچے کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا