این وائی کے جموں و کشمیر اور لداخ کے زیر اہتمام وکست بھارت @ 2047 پر ریاستی سطح کا تقریری مقابلہ منعقد

0
0

نوجوان مقررین نے وکست بھارت کی تشکیل میں شامل مختلف عوامل پر اپنے خیالات پیش کئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت نہرو یووا کیندر سنگٹھن، حکومت ہند نے آج جی سی ڈبلیو پریڈ کی این ایس ایس یونٹ کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مائی بھارت وکست بھارت 2047 کے موضوع پر ریاستی سطح کا تقریری مقابلہ منعقد کیا۔ اس مقابلے میں جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام اضلاع سے ضلعی سطح کے تقریری مقابلہ جات کے فاتحین نے شرکت کی۔ وہیں یوٹیز بھر کے نوجوان مقررین نے اس موضوع پر اپنی تقریر کی۔
اس موقع پر بھارت بھوشن، چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل جموں نے نثار احمد بٹ اسٹیٹ ڈائریکٹر جموں و کشمیر اور لداخ، اویناش کمار گپتا وائس پرنسپل جی سی ڈبلیو پریڈ اور نتن ہانگلو ڈی وائی او، این وائی کے راجوری کی موجودگی میں تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔وہیں پروگرام کے جیوری ممبران پروفیسر جگر محمد ریٹائرڈ ایچ او ڈی جموں یونیورسٹی، ڈاکٹر راجیو عتری این ایس ایس پروگرام کوآرڈینیٹر اور ڈاکٹر گرپریت کور این ایس ایس پروگرام آفیسر جی سی ڈبلیو پریڈ گراؤنڈ جموں تھے۔اس موقع پر نوجوان مقررین نے وکست بھارت کی تشکیل میں شامل مختلف عوامل پر اپنے خیالات پیش کئے۔ انہوں نے اس موضوع پر نہایت بصیرت انگیز تقاریر پیش کیں۔تاہم جیوری کے ارکان نے مختلف متنوع اور اہم پیرامیٹرز پر کارکردگی کا جائزہ لیا۔
وہیں مہمان خصوصی نے تقریب میں تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں این وائی کیز اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی اور ناکامی مقابلے کا حصہ ہے اور اس طرح کے پروگرام شرکاء کو تجربہ فراہم کرتے ہیں۔تاہم پہلا انعام جموں سے تعلق رکھنے والی ارشپیت کور کو دیا گیا جبکہ کٹھوعہ کی سحرش خانم کو دوسرا انعام دیا گیا۔ وہیں راجوری سے ونشیکا شرما اور بڈگام کے باسط علی رنر اپ رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا