این سی پی (اجیت پوار) اب جموں و کشمیر میں بھی پرچم لہرانے کے لیے تیار

0
0

پارٹی کے جنرل سکریٹری برج موہن سریواستو کو جموں و کشمیر کی کمان سونپی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) اب مہاراشٹر سے نکل کر جموں و کشمیر میں اپنا پرچم لہرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے ۔مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور این سی پی کے چیف اجیت پوار اور این سی پی کے کارگزار صدر اور رکن پارلیمنٹ پرفل پٹیل نے پارٹی کے جنرل سکریٹری برج موہن سریواستو کو جموں و کشمیر کی کمان سونپی ہے۔
ذمہ داری ملنے کے بعد طوفانی دورہ کرتے ہوئے مسٹرسریواستو نے جموں و کشمیر میں ایک مضبوط ٹیم تیار کر لی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں مضبوطی کے ساتھ اپنے امیدوار میدان میں اتار سکیں۔واضح رہے کہ انتخابی کمیشن نے ستمبراور اکتوبر میں جموں کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔برج موہن سریواستو کی سرپرستی میں ریاست جموں و کشمیر میں قریب 32لوگوں کی ایک مضبوط ٹیم تیار کی گئی ہے جس میں صدر کے علاوہ نائب صدور ، جنرل سکریٹریز اور رکن مجلس عاملہ شامل ہیں۔
سری نگر سے عبدالحامد راتھر اور حارث طاہر بھٹ کوصوبہ کے نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اننت ناگ ،کپواڑہ اور بار ہمولہ کے محمد اشرف بھٹ ، شیخ جاوید اور ظہورالاسلام کو صوبہ کے نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔بارہمولہ کے فیاض احمد دار ،گاندر بل کے توصیف عالم بھٹ ، سری نگر کے فیروز احمد رنگ ریز، منیر احمد میر اور پلوامہ کے اعجاز ہلال کو جنرل سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔پلوامہ کے طارق احمد ملک ، باندی پورہ کے محسن گلزار ،بڈگام کے سنجے کول ، باندہ پورہ کے محمد قاسم دار ،بڈگام کے گلزار احمد باگے ، غلام محی الدین ریشی ،سری نگر کے محمد رفیق صوفی ،کپواڑہ کے نصیر احمد ڈار کو ریاست کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔سید علی اصغر ، سجاد بشیر ، غلام نبی شاہ ، ظہور الاسلام ، محمد الطاف شاہ ، سمیع اللہ بانی ، بلا ل احمد بھٹ ، محمد اقبال لون ، فیاض احمد ، جاوید احمد آخون ، فاروق احمد بھٹ ، بشیر احمد ڈار ، ارشاد احمد غنی سمیت کئی اہم لیڈران کو مجلس عاملہ کارکن بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ این سی پی این ڈی اے کا حصہ ہے لیکن اپنے سیکولر نظریات کے ساتھ ہے۔وہ اپنی پرانی روایت پر قائم رہتے ہوئے اپنے سیاسی دائرے کو بڑھا رہی ہے اور اقلیتوں کے مسائل پرزور طریقہ سے اٹھا رہی ہے۔جموں و کشمیر کے انچارج جنرل سکریٹری برج موہن سریواستو نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمیں اپنی ریاست مہاراشٹر کی فکرہے اور اس کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے کے لیے محنت کر رہے ہیں اسی طرح ہم جموں و کشمیر کو بھی ترقی کی بلندیوں پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ صرف کہنے سے نہیں ہوگا بلکہ کشمیری بھائیوں کے درمیان جاکر ، ان کے ساتھ رہ کر ہی ہوگا۔ ان کی سیاست میں شراکت داری بہت اہم ہے۔ انھوں نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے عوام کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے اور امیدظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں کشمیر میں این سی پی ایک مضبوط پارٹی کے طور پر ابھرے گی اور اپنی سیاسی حصہ داری طے کرے گی۔ انھوں نے اجیت پوار اور پرفل پٹیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے لیڈران کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا