این سی نے راجوری دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی،وطن کے بہادروں کو سلام پیش کیا

0
0

مرکزی حکومت راجوری پونچھ میں عسکریت پسندی کی بحالی پر دھیان دے: رتن لال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) جموں کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے راجوری دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں اپنی عظیم قربانی دینے والے دو کیپٹن اور ایک جے سی او سمیت چار بہادر شہیدوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت ملے۔آج یہاں میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں رتن لال گپتا نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی ستم ظریفی ہے کہ مرکز کی موجودہ حکومت اور مرکزی زیر انتظام انتظامیہ لمبے چوڑے دعوے کر رہی ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور جموں و کشمیر میں امن بحال کیا جبکہ زمینی حقیقت حکومتی دعووں کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کا ثبوت اس حقیقت سے ملتا ہے کہ راجوری ضلع کے کالا کوٹ کے گاؤں باجی مال میں سیکورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران چار فوجی جوانوں کو دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت راجوری پونچھ میں پھیل رہی عسکریت پسندی پر دھیان دے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا