این ایچ ایم ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف گزشتہ 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم

0
0

ایل جی انتظامیہ سے ان کی تنخواہ واگذار کرنے کا کیامطالبہ
جاوید میر
ہندواڑہ؍؍ نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم)کے تحت سینکڑوں میڈیکل و پیرا میڈیکل ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہ کے بغیر ہیں۔اس حوالے سیناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آل جے اینڈ کے این ایچ ایم ایمپلائز ایسوسی ایشن بلاک صدر لنگیٹ وسیم ریشی نے گورنر، چیف سیکرٹری اور کمشنر سیکرٹری ہیلتھ سے اپیل کی ہے کہ وہ این ایچ ایم ملازمین کی زیر التوائ تنخواہ فوری طور پر واگذار کریں، کیونکہ گزشتہ دو ماہ سے ہمیں ہماری تنخواہ نہیں ملی ہے،جس کے باعث این ایچ ایم ملازمین ذہنی کوفت کے شکار ہوئے ہیں۔ وسیم ریشی نے کہا کہ ہمارے پاس آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے، ہمارے خاندان خاص طور پر اسکول جانے والے بچے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ وسیم ریشی نے کہا کہ این ایچ ایم ملازمین صحت کی خدمات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔یہ ہماری کوششوں کی وجہ سے ہے کہ حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہے لیکن ہماری خدمات کو اعلیٰ حکام نے کبھی تسلیم نہیں کیاہے۔انہوں نے کہاہم اپنے قرضوں کی ماہانہ بینک قسطیں جمع کرنے کے قابل نہیں ہیں جو ہم نے بینکوں سے لئیہیں اور ہمیں اپنے قرضوں کے لی مرکب سود ادا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے ضامن بھی ہمارے مصائب کا شکار ہیں۔ریاست کے دور دراز علاقوں میں دن رات کام کرنے کے باوجود پیسے کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ریشی نے کہا کہ حکومت تنخواہوں اور گرانٹس کے فنڈز کا غلط استعمال کر رہی ہے اور نامعلوم پروجیکٹس میں منتقل کر رہی ہے۔ ریشی نے گورنر، چیف سکریٹری اور کمشنر سکریٹری صحت پر زور دیا کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور این ایچ ملازمین کی تمام زیر التوائ تنخواہوں کو فوری طور پرواگزار کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا